اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈاکی نااہلی کے کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کا بیانِ حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن میں بیانِ حلفی جمع کرایا، الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کر کے مناسب حکم جاری کر سکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 11 جون کو دہری شہریت نہ رکھنے کا بیانِ حلفی جمع کرایا، انہیں امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ 25 جون کو جاری ہوا، فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت وہ امریکی شہری اور الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل تھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 29 جنوری 2020ء سے 3 مارچ 2021ء تک فیصل واوڈا نے نااہلی کی درخواست پر کوئی جواب داخل نہیں کیا، انہوں نے کبھی ایک اور کبھی دوسری وجہ سے معاملے کو طول دیا، انہوں نے جواب داخل نہ کرا کے کیس میں تاخیر کی۔ جواب داخل نہ کرانے پر الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق ریکارڈ طلب کیا گیا، فیصل واوڈا کے وکیل نے 3 مارچ کی سماعت میں ان کا اسمبلی سے استعفیٰ پیش کیا اور کہا کہ درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے اصرار کیا کہ ابھی استعفیٰ صرف پیش کیا گیا ہے، جس کی منظوری باقی ہے، جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے کے الگ نتائج ہیں، فیصل واوڈا ممبرِ قومی اسمبلی یا ممبر سینیٹ بننے کے اہل نہیں رہے۔ فیصل واوڈا 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے، 7 اگست 2018ء کو ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا۔
یاد رہے کہ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 12 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 13 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 hours ago







