لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے ، موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔


تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، لاہور میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ، گلبرگ، سبزازار اور اقبال ٹاون ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، کینٹ، واہگہ ، بادامی باغ، شاہدرہ، داتا دربار میں بھی بارش جاری ہے ۔ بارش سے اسکولوں میں آج سے ہونے والی حاضری بھی متاثرہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں آج آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارش سے لیسکو کے 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔ صوبے کے دیگر شہروں گوجرانوالہ ، گجرات ، میانوالی ، مظفر گڑھ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ خطۂ پوٹھوہار ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،سرگودھا، میانوالی ، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
جھنگ، خانیوال ، ساہیوال، اوکاڑہ،لیہ،راجن پور،ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپوراوربہاولنگرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، پشاور، شانگلہ،مردان ،باجوڑ، مالاکنڈ،وزیرستان ،بنوں،ڈی آئی خان،لکی مروت میں بارش کی پیش گوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ،کرک ،خیبراورکرم میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ چندمقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، جامشورو، جیکب آباد، میں بارش متوقع ہے ۔
کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، سبی،کوہلو،بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت، نوشکی ، قلات میں بارش متوقع ہے ۔
خضدار،مستونگ،لورالائی،موسیٰ خیل اور ہرنائی میں تیزہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

