Advertisement
پاکستان

 کورونا وائرس :ملک میں کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے متجاوز

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار293کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ پچھلے دو ماہ کے عرصے میں نئے کورونا کیسز کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 7 2022، 2:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 کورونا وائرس :ملک میں کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے متجاوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد انتقال  کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہوگئی ہے  ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار141 ہو گئی ہے ۔ 

  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی  شرح2.52 فیصد رہی ۔ 

این سی اوسی  کے مطابق ملک بھر میں  چوبیس گھنٹے کے دوران  51 ہزار145 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement