اسلام آباد: پاکستان میں60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ساٹھ سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز بدھ سے ہوگا۔دس مارچ سے شروع ہونے والی ویکسینشن زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے کی جائے گی۔
The vaccination of people 60 years and older will be starting from Wednesday the 10th of March. Vaccinations will be done in reverse order by age. Which means the oldest person who has registered will be vaccinated first. Full details will be issued tomorrow.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 7, 2021
اسد عمر نے کہا ہے کہ رجسٹر ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ پاکستان میں ویکسینیشن کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔پاکستان کو جلد کوویکس پلیٹ فارم سے فائزر ویکسین بھی مل جائے گی، اس کی اسٹوریج کے لیے 21 جدید ریفریجریٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل









