اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کی باڈی لینگوئج ہارے ہوئے جواری جیسی تھی۔جو الفاظ استعمال کئے گئے لگتانہیں بلاول آکسفورڈ کے پڑھے ہوئےہیں۔۔اس گروہ کی وجہ سے عوام تکلیف میں رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی جمہوری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کا استعمال کیا اور پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف کے کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں اور انہوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ہے۔ ہم ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا مناسب سمجھا اور اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بڑی پارٹی بند کر ابھری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور مسلم لیگ ن بھی ایک صوبے تک محدود ہو گئی ہے۔ سال 2008 کے انتخابات میں ہم نے بائیکاٹ کیا اور 2021 میں تحریک انصاف پارلیمان میں بڑی پارٹی بن کر ابھری۔انہوں نے کہا کہ کل کے پریس کانفرنس میں ان کے چہرے دیکھنے والے تھے۔ یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات میں ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا رہے تھے۔ ان کی سیاست پیسے اور دھونس کے ساتھ ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کر سکیں لیکن عمران خان دباؤ میں آئے گا اور نہ ہی مرعوب ہو گا۔ عمران خان نے خود کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا ہے۔ معیشت کو ہم نے نہ صرف مستحکم کر دیا ہے بلکہ معیشت اور تجارت سے جڑے مسائل بھی حل کر دیے ہیں۔ آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے۔ مہنگائی کے خلاف وزیر اعظم نے جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- ایک دن قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- ایک دن قبل

27ویں آئینی ترمیم :منظوری کیلئے حکومت کو سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
- 4 منٹ قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 2 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)






