سعودی میڈیا کے مطابق ملازمین کی یہ تعداد ملک میں غیر ملکی ملازمین کی کل تعداد کا 10 فیصد ہے


سعودی عرب میں 2018 کے آغاز سے 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 45 ماہ کے اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین اپنی ملازمتیں چھوڑ آئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملازمین کی یہ تعداد ملک میں غیر ملکی ملازمین کی کل تعداد کا 10 فیصد ہے۔ 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی سعودی عرب میں ملازمتیں کیوں چھوڑ آئے؟
سعودی میڈیا کے مطابق غیر ملکی ملازمین کا بڑے پیمانے پر اپنی ملازمتیں چھوڑ کر آنے کی بنیادی وجہ 2018 کے دوران شروع ہونے والی ایکسپیٹ فیس کا نفاذ ہے۔
ایکسپیٹ فیس کیا ہوتی ہے؟
سعودی عرب نے 2018 میں ایک مقررہ ماہانہ فیس متعارف کرائی ہے جسے ایکسپیٹ فیس یا تارکین وطن فیس کہا جاتا ہے ، یہ فیس ورک پرمٹ (اقامہ) میں توسیع ہونے پر کمپنی ادا کرتی ہے جہاں یہ غیر ملکی ملازمین کام کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سال 2018 کے دوران ایکسپیٹ فیس فی غیر ملکی ملازم 400 ریال اور جن کمپنیوں میں سعودی شہریوں اور غیر ملکی ملازمین کی تعداد برابر ہو ان کیلئے 300 ریال فی ورکر مقرر تھی جبکہ یہ رقم 2019 میں 600 اور 2020 سے 800 ریال تک پہنچ گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد 2017 کے آخر تک ایک کروڑ سے زیادہ تھی تاہم ایکسپیٹ فیس کےنفاذ کے بعد یہ تعداد ہر سال گزرنے کے ساتھ کم ہونا شروع ہو گئی، 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک یہ تعداد تقریباً 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔
اسی عرصے کے دوران سعودی مرد و خواتین ملازمین کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 79 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد سعودی ملازمین کی کل تعداد 33 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ 2017 کے آخر میں یہ تعداد 31 لاکھ 60 ہزار تھی۔
اس کے علاوہ جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس (GOSI) میں شمولیت کے بعد سعودی مرد اور عورت ملازمین کی تعداد میں اسی عرصے کے دوران 7.73 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل




