امریکی واسرئیلی حملوں کے بعد ایران کی سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور بحرین پر میزائل حملے
ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے ان کی خود مختاری پر حملہ کیا ہے ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے،سعودی عرب


تہران: امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعدایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن،عراق، یو اے ای،کویت ،بحرین اور قطر میںموجود امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں جبکہ سعودی دارالحکومت ریاض میں مبینہ طور پر ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہے،جبکہ یو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔
ایرانی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئےیو اے ای کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے بحرین، کویت،متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن پر ایرانی حملے افسوسناک ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے ان کی خود مختاری پر حملہ کیا ہے ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے اور سعودی عرب عرب ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کی مذمت کرے اور خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر ایران خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا دفاع جاری رکھےگا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 9 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 16 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago




