لاہور:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لکھا کہ پابندی کا اطلاق صرف لاہور پر ہوگا۔ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔ ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 19, 2022
Only in Lahore:
In all Public & Private Schools, classes up to Grade 6 will be staggered (50% students each day) starting tomorrow January 20th through January 31st, 2022. Classes 7 through 12 will remain on the previous schedule. Please follow COVID SOPs.
انہوں نے مزید لکھا کہ کل سے 31 جنوری تک پابندی کا اطلاق رہے گا۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔
دوسری جانب این سی او سی نے اپنے ہونے والے اجلاس میں ان ڈور ڈائیننگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ۔
یکم فروری سے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکیسن نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں تین سو افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔
دس فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں پانچ سو افراد شامل ہوسکتے ہیں ۔ لیکن تقریبات میں ویکسنیٹڈ افراد ہی شریک ہوسکیں گے ۔ شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق پندرہ فروری تک رہے گا۔
این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہوگا ۔ سکولوں میں بارہ سال تک بچوں پر پچاس فیصد حاضری کی پابندی عائد ۔
این سی اوسی اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مزارات اور پارکس 50فیصد گنجائش کیساتھ کھلیں گے ۔ 10فیصد سےکم شرح والے شہروں میں نئے ایس او پیز ہوں گے۔
این سی او سی نے10فیصدسے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں عائد کردیں۔ ان ڈور جمز کو 50فیصدافراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل