لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 3 وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا۔


تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں، جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا، اس کے لئے میں نےبہت محنت کی، ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے۔ میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ توڑتا، 1999ء میں پرویز مشرف نواز شریف، شہباز شریف کو امریکا ، برطانیہ نہیں جانے دینا چاہتے تھے، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے۔
چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کے 3 وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، نظام کبھی ناکام نہیں ہوتا لوگ ناکام ہوتے ہیں۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 3 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- an hour ago




