جی این این سوشل

پاکستان

لاہور دھماکا: جاں بحق و زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور دھماکا: جاں بحق و زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے علاقے انارکلی دھماکے میں جاں بحق افراد کےاہل خانہ کےلیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس اور معمولی زخمیوں کے لیے فی کس 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد: ماجد بشیر کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ماجد بشیر کو ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ کردار پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد تمام ایسوسی ایشنز اور یونٹس کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماجد بشیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور یونٹس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے علاوہ ٹینس کے کھیل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll