Advertisement
پاکستان

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اور داخلہ بھجوانے کا شیڈول جاری کردیا،میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 23 2022، 2:42 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اور داخلہ بھجوانے کا شیڈول جاری کردیا،میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔

میٹرک کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 28 فروری تک جمع کیا جائے گا،ڈبل فیس کے ساتھ 14 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 22 مارچ تک داخلے وصول کئے جائیں گے۔انٹر امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مارچ ،ڈبل فیس کے ساتھ 18 اپریل اور 26 اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔

Advertisement