لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔


عدالت نے لاہور میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کنٹینر ہونے چاہیے جن میں براہ راست کوڑا کرکٹ ڈالا جاسکے،آئندہ جو افسربھی آگ لگانے میں ملوث ہو اس کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں سے کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ انہیں سری لنکا دورے پر معلوم ہوا کہ چینگم پھینکنے پر 50ڈالر جرمانے کی تنبیہ کی گئی ہے،کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانے کریں گے توہی حالات ٹھیک ہوں گے.
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے کہا کہ گاڑیوں سے کوڑا پھینکنے والوں کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سب کچھ مجھ سے ہی کرواتے رہیں گے محکمہ بھی اپنا کام کرے، تمام متعلقہ محکمے بہتری سے متعلق سفارشات اعلیٰ افسران کو پیش کریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے مجسٹریٹ کو ہر روز 2گھنٹے تجاوزات کیخلاف کیسز سننے کا بھی حکم دیا،انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ہفتہ میں 5روز تجاوازات سے متعلقہ کیسز سنیں۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 39 منٹ قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 8 منٹ قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 28 منٹ قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 7 گھنٹے قبل