اسلام آباد: مجوزہ ترمیم کے مطابق ملزمان کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ میں ماہر نفسیات شامل ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔مجوزہ ترمیم کے مطابق ملزمان کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ میں ماہر نفسیات شامل ہوں گے، ایس ایچ او کیلئے گریجویشن کی ڈگری لازمی قرار دی جائے گی، جہاں مقدمات کا بوجھ زیادہ ہو وہاں ایس ایچ او اے ایس پی رینک کا ہوگا، مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بنک اکاونٹس بلاک کر دیے جائیں گے۔
مجوزہ ترمیممیں کہا گیا ہے کہ جلسے جلوسوں میں اسلحہ لےکرجانے کی اجازت نہیں ہوگی، دفعہ 161 کے تحت ہونے والے بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی، پراسیکیوٹر تفتیش سے مطمئن نہ ہو تو مزید یا ازسرنو تحقیقات کا کہہ سکے گا۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق فوجداری مقدمات کا ٹرائل 9 ماہ میں ہوگا، ہر ماہ ہائیکورٹ کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانی ہوگی، غیر سنجیدہ مقدمہ بازی پر سیشن کورٹ دس لاکھ روپے تک جرمانہ کر سکے گی، نو ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کو وضاحت دینے کی پابندی ہوگی، ٹرائل کورٹ کی وضاحت قابل قبول ہوئی تو مزید وقت دیا جائے گا ، ٹرائل کورٹ میں گواہان کے بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، گواہ بیان کے ٹرانسکرپٹ سے اختلاف کرے تو ریکارڈنگ سے استفادہ کیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ گواہ عدالت نہ آ پائے تو ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے، بیرون ملک مقیم گواہان بھی مجاز افسر کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کروا سکے گا، فوجداری مقدمات میں تین دن سے زیادہ کا التواء نہیں دیا جا سکے گا، تین دن سے زیادہ التواء دینے پر ٹرائل کورٹ کو وجوہات بتانا ہوں گی۔فوجداری ریفارمز ، منشیات مقدمات میں سزائے موت ختم کرنے کی تجویز ہے۔سزائے موت کی جگہ مجرم کو باقی تمام زندگی جیل میں گزارنے کی سزا ہوگی۔
مجوزہ ترمیم میں ریلوے ایکٹ میں بھی سزائے موت ختم کرنے کی تجویزدے دی گئی ہے، غیر قانونی پولیس حراست پر سات سال تک سزا کی تجویز ہے، مفرور ہونے پر سات سال تک کی سزا بھی مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین کی جاسوسی اور پیچھا کرنے کو بھی جرم قرار دینے کی تجویز ہے، کوئلے پر چلنے اور کسی کو پانی میں پھینکنے کو بھی جرم قرار دینے کی تجویز ہے۔ آڈیو ، ویڈیو اور ای میلز بھی قابل قبول شواہد تصور ہوں گے، ویڈیو درست ثابت ہو تو بنانے والے کی عدالت میں پیشی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شہریوں کے لیے خوشخبری،سری لنکا نے پاکستان سمیت 40ممالک کے لیے ویزافیس ختم کر دی
- 3 hours ago

وزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 2 hours ago

کھلاڑیوں کو 36نان کھانے کی ضرورت نہیں ، فٹنس کیلئے کم کھانا کھائیں ، وسیم اکرم کا مشورہ
- an hour ago

شہریوں کے لیے اچھی خبر ،اگلے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاامکان
- an hour ago

آپریشن سیندور: بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
- 2 minutes ago

امریکہ :نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 hours ago

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ممکن نہیں، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان
- 2 hours ago

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- an hour ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
- 4 hours ago

شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر،اہم کھلاڑی کا ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان
- 2 hours ago
معروف اداکارہ مریم نفیس کا سائے یا دھوئیں کی شکل میں جنات دیکھنے کا دعویٰ
- an hour ago

9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 2 hours ago