پب جی گیم کے نوجوان نسل پر خونی اثرات کی بندش کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔


قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی، قراردار میں کہا گیا کہ شہر لاھور کاہنہ نوجوان میں زین نامی بچے نے پب جی گیم کھیلتے ھوئے اپنی ماں بھائی اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ پب جی گیم نے نوجوان نسل کی ذہنی سطح کو بڑی طرح متاثر کیا ھے جسکی وجہ سے پاکستان میں کئی حادثات ھو چکے ہیں۔
پب جی گیم کھیل ہی کھیل میں موت کی گیم بن چکی ھے، نئی نسل پر پب جی گیم کے اثرات انتہائی خطرناک ھو چکے ہیں۔ پب جی گیم کے ذریعے تشدد کا رحجان بڑھ رہا ھے۔ پب جی گیم نئی نسل کی تباہی کا باعث بن چکی ھے۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ھے کہ پب جی جیسی خونی گیم پر فی الفور پابندی عائد کی جائے تا کہ اسکے مضر اثرات سے نئی نسل کو بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 19 جنوری کو لاہور کے قریب کاہنہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، چاروں افراد کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کیے گئے افراد میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔ مقتولین کی شناخت ڈاکٹر ناہید سبطین، تیمور سلطان، ماہ نور اور فاطمہ جنت کے ناموں سے کی گئی تھی۔جن کی عمر 45 برس، جب کہ بیٹے کی عمر 22 اور بیٹیوں کی عمریں بالترتیب 15 اور 17 برس تھیں۔
پولیس کے مطابق کاہنہ میں 4 افراد کو قتل کرنے والا سگا بیٹا نکلا۔اس نے پب جی گیم کھیلنےسے منع کرنے پر ماں اور بھائی بہنوں کو سفاکی سے قتل کرڈالا۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- چند سیکنڈ قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل






