وکلاء برادری نے ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ جمہوری جدوجہد کی ہے، بلاول بھٹو زرداری
لاڑکانہ : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری نے ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ جمہوری جدوجہد کی ہے، آزاد عدلیہ نہ ہونے کا ملک میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران اور پیپلزلائرفورم کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور موجود تھیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی ایل ایف کی حمایت سے جیتنے والے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے عہدیداران کو مبارک باد اور ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ اور پی ایل ایف کے عہدیداران سے مختصر خطاب کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا کہ وکلاء برادری نے ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ جمہوری جدوجہد کی ہے، آزاد عدلیہ نہ ہونے کا ملک میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے، بھٹو قتل کیس کا ریفرنس آج تک التواء کا شکار ہے، اگر ملک میں آئین کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اعجاز جاکھرانی، جمیل سومرو، خورشید جونیجو، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال اور اعجاز لغاری بھی موجود، ملاقات کے موقع پر سندھ بار کونسل کے نمائندے آصف علی عبدالرزاق سومرو، عنایت اللہ موریو اور عبدالحامد بھرگڑی موجود، ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے صدر صفدر علی غوری، نائب صدر کامران علی گورڑ اور جنرل سیکریٹری امان اللہ لہر، جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار ہلیو و دیگر ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور 50 سے زائد جنرل اراکین نے ملاقات کی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



