Advertisement
پاکستان

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ای وی ایم مشینیں دینے سے معذرت ، ذرائع

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ای وی ایم مشینیں دینے سے معذرت کر لی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 28th 2022, 1:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ای وی ایم مشینیں دینے سے معذرت ، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے وزارت اینڈ ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ کمپنیوں سے مشینوں کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔وزارت نے  الیکشن کمیشن کو جواب میں کہا ہے کہ  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خود مشین تیار نہیں کر سکتی،جو ماڈل مشینیں بطور ماڈل دکھائی گئی تھی وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ  وزارت نے ابھی تک کوئی الیکٹرانک مشین نہیں خریدی، مشینوں کو پیپرا قوانین کے تحت خریدنا الیکشن کمیشن کا ہی استحقاق ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  نے جواب  میں کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن مروجہ قوانین کے تحت انتخابات کے لیے مشینوں کی خریداری کا عمل شروع کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے پراجیکٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر میں  جگہ فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے معاملے تمام قانونی تعاون کے لیے تیار ہے،

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اپنی تیار کردہ مشینیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 3900 مشینیں مانگ رکھی تھی۔

Advertisement
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا

  • a day ago
  خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل

  خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل

  • 17 hours ago
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا

  • 21 hours ago
وزیراعظم  شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

  • a day ago
وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

  • 19 hours ago
پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت

  • a day ago
 اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

 اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

  • 20 hours ago
محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی

  • 10 minutes ago
ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ

  • a day ago
 ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ

 ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ

  • a day ago
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

  • 4 minutes ago
Advertisement