اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 7 ہزار 963نئے کیسز سامنے آئے ۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10ہزار033ہو چکی ہے۔
ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 219 ہوگئی ہے ۔ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعدادایک لاکھ 4ہزار095ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:
سندھ
صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار196 ہوگئی ہے جبکہ7 ہزار 800 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد4لاکھ74ہزار208 تک پہنچ گئی ، صوبے میں اب تک 13ہزار 139افرا د انتقال کرچکے ہیں ۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد1لاکھ90ہزار578ہوگئی جبکہ 5ہزار 994 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے 34 ہزار277 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 367 اموات رپورٹ ہوئیں ۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ25ہزار203ہوگئی ، وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 979 تک جاپہنچی ہے ۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد36ہزار967 ہے جبکہ 752 افراد موذی وبا سے انتقال کرچکے ہیں ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 604ہوگئی جبکہ 188 مریض وبا سے چل بسے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح11.31 فیصدرہی ، جبکہ 1375مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے70 ہزار389 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 منٹ قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 12 گھنٹے قبل

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 18 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 21 منٹ قبل