لندن: ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کے بیانات کے بعد خاموشی توڑ دی۔ملکہ الزبتھ نے کہا کہ شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے انٹرویوز کے بعد برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ کا پیغام جاری کر دیا گیا۔ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ انہیں شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا۔ شہزادہ ہیری کے الزامات کا معاملہ نجی طور پر نمٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوڑے کو نسل سے متعلق مسائل تشویشناک ہیں۔ ہیری، میگھن اور ان کے بیٹے آرچی کو بطور فیملی ممبرز ہمیشہ چاہا جائے گا۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں کئی سینیئر افراد نے شرکت کی۔انٹرویو میں میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انھوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور جب انھوں نے مدد مانگی تو انھیں کوئی سہارا نہیں ملا تھا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 35 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 منٹ قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل







