اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔علی حیدر گیلانی کو بطور ایم پی اے نااہل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےپی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان کی جانب سے سیدیوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی غیرآئینی اورعلی گیلانی کو بطور ممبرپنجاب اسمبلی نااہل قراردینے کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ آپ سیاسی معاملات کیوں لاتے ہیں؟ آپ کی اپنی پارٹی معاملے کوالیکشن کمیشن لےکرگئی ہے۔ آپ خود بھی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے دیں پھرعدالت سے رجوع کریں۔ یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےریمارکس دیے کہ ابھی الیکشن پروسیس چل رہا ہے۔ علی نوازاعوان نے کہا کہ ہم یہاں پردلائل دینا چاہتےہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ دلائل مت دیں،اس عدالت کوپارلیمنٹ پراعتماد ہے۔ جوقانون ہے وہی ہوگا، قانون کے بغیرکوئی بھی عدالت اس کیس کونہیں سن سکتی۔ عدالت کومطمئن کریں کہ کیا یہ عدالت الیکشن ایکٹ سےتجاوزکرسکتی ہے؟ عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔
اس سے قبل علی نواز اعوان کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔ علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔متن میں شامل ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے شفاف الیکشن کرانا اسی کی آئینی زمہ داری ہے۔ علی حیدر گیلانی نے دو مارچ کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کا اعتراف کیا۔
مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ ہی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کس قانون کے تحت منظور کئے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن لڑنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔یوسف رضا گیلانی کے نوٹیفیکیشن کو معطل یا جاری ہونے سے روکا جائے۔یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل



