لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں آج سےگرج چمک کے ساتھ بارشوں کےنئے سلسلے کا آغاز ہو گا جو اتوار تک جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سلسلہ پنجاب میں داخل ہو گیاہے ، جس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج رات سے اتوار تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ گوجرانولہ، فیصل آباد، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی تیز بارش متوقع ہے ۔ لاہور میں بعض مقامات پر ژ الہ باری کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، جبکہ پشاور، کوہاٹ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی بلوچستان کے بھی مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے جن میں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور چمن شامل ہیں۔جبکہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد صبح کے اوقات میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے ۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 6 گھنٹے قبل



