کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہم بل اسمبلی میں لائے وگرنہ پنجاب میں آرڈی ننس کے ذریعے بلدیاتی سسٹم چل رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز پہنچے جہاں پر بلدیاتی نظام میں ترامیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہرپارٹی چاہتی ہے تمام اختیارات منتقل کر دو تو پھر باقی لوگ کیا کریں گے، سب کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، امین الحق سے کہا تھا جب کہیں گے ہم مذاکرات کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ احتجاج والے دن واقعہ ہوا تومیں نے انہیں کہا افسوس کرنے اکٹھے جائیں گے، وزیراعظم نے کرپشن کا الزام لگا کرمنصوبے کو رکوا دیا تھا، وفاق سے پانی کا اپنا حصہ لیں گے، جماعت اسلامی کے ساتھ بات چیت پر کسی کواعتراض نہیں ہونا چاہیے، گرین لائن میں 80 بسیں چل رہی ہے، اچھی بات ہے اچھا پراجیکٹ ہے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے یونین کمیٹیوں کو وسائل فراہم کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوہفتے میں کابینہ اجلاس میں بہت ساری چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی، سپریم کورٹ فیصلے کا ہم نے خیرمقدم کیا ، خوشی ہے ہمارے معاہدے کی سندھ کابینہ نے منظوری دی، اگروفاق ہمیں پانی کے معاملے پراگنور کررہا ہے توصوبائی حکومت معاملہ حل کرے ۔

مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان یمن کے مسئلے کی بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے ،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری اصلاحاتی ویژن کا حصہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
- 6 گھنٹے قبل

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سےایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا
- 3 گھنٹے قبل

لاہور:پولیو وائرس کاخطرہ بدستور موجود،سیوریج سسٹم میں وائرس کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل

تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا،امریکہ کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا
- 6 گھنٹے قبل

5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہے،شیخ وقاص اکرام کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

سابق ایئر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ امریکا میں جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل




.webp&w=3840&q=75)
