Advertisement
علاقائی

جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

ریسکیو کے مطابق لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین  سے ٹکراگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 31 2025، 9:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

جھنگ  میں  یونیورسٹی بس اور  مسافر وین  میں تصادم کے نتیجے میں  14 افراد  جاں بحق  ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین  سے ٹکراگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ  مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو  اوور ٹیک کرنےکی کوشش کی  جس کے نتیجے میں حادثہ  پیش آیا۔

حادثےمیں 14 افراد جاں بحق جب کہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس نے حادثےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement