پاکستان یمن کے مسئلے کی بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے ،دفتر خارجہ
پاکستان امید کرتا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیے گئے مثبت اقدام مسئلے کے پرامن حل میں کردار ادا کریں گے ،ترجمان


اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے پاکستان یمن کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن راستہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے شراکت داری، اخوت اور اتحاد کی اقدار کو مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےیمن کی صورتحال سے متعلق میڈیا سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان یمن کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن راستہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےمزید کہا کہ پاکستان یمن کی علاقائی سالمیت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیے گئے مثبت اقدام مسئلے کے پرامن حل میں کردار ادا کریں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے یمن کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دانش مندی اور دوراندیشی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی کاوشیں علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں ۔پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago


