Advertisement
پاکستان

این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیاجائےگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 11th 2021, 3:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی  عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی امیدوار کی الیکشن کمیشن کا حکم فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیں گے، ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے خلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

(ن) لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے، تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ این اے 75 ڈسکہ کے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے صرف 23 پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض کیا تھا، ریٹرننگ افسر کےمطابق 360 میں سے340 اسٹیشنز کےنتائج پر اعتراض نہیں۔وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ حلقےکے 23 پولنگ اسٹیشنز پر مسئلہ ہے، پارٹی لیڈر عمران خان نے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا کہا،پارٹی لیڈر عمران خان کے بیان کےبعد الیکشن کمیشن کا موقف بدلا اور پورے حلقے میں الیکشن کا کہہ دیا۔شہزاد شوکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے،الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کا حکم دے کر اختیارات سے تجاوز کیا، ان کے پاس دوبارہ انتخابات کرانے کا اختیار نہیں، آئندہ سماعت تک عدالت الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہو سکتا ہے پولنگ ڈے سے قبل ہی سماعت مکمل ہوجائے، ہم نے کہا ہے الیکشن صاف اور شفاف طریقے سے ہونے چاہیے۔وکیل نون لیگ امیدوار نوشین افتخار نے کہا کہ پولنگ کے بعد 23 پریزائیڈنگ افسران اغوا ہوگئے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ فائرنگ تصادم کے واقعات کن پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے رہے، 7 مقدمات کا اندراج کن پولنگ اسٹیشنز پر ہوا یہ بھی بتایا جائے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فائرنگ تصادم کے واقعات دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی ہوئے ہم ریکارڈ دیں گے، جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ذیشان نام کا ایک شخص قتل بھی ہوا۔سماعت میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا، وکیل نے بتایا کہ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کے حکم کے بعد تیاری اور اخراجات جاری ہو رہے ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ بغیر شکایت کے بھی الیکشن کمیشن کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن کمیشن نے کن وجوہات کی بناء پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا؟وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ فائرنگ کے حوالے سے مقدمات کا اندراج کا بھی کہا گیا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے سے متعلق ریکارڈ اگلی سماعت تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پرتشدد واقعات ہوئے، فائرنگ کے ایک واقعے میں  2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے، جب کہ 20 پریزائیڈنگ افسران پولنگ بیگز کے ہمراہ لاپتہ ہوگئے، جو اگلے روز صبح 6 بجے آر او دفتر پہنچے تھے۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 8 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 9 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 7 hours ago
Advertisement