اسلام آباد : ملک بھرمیں 60 سال سے زیادہ عمرکے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سائنو فارم ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی۔ اس حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر 104 سینٹرز فعال ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 20 ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں،صوبہ بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
60 سال سے زائد عمرکے افراد 1166 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کروائیں یا کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ اس سلسلے میں منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے لگائی جائے گی اور رجسٹریشن کرانے والے معمر افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔
The vaccination of people 60 years and older will be starting from Wednesday the 10th of March. Vaccinations will be done in reverse order by age. Which means the oldest person who has registered will be vaccinated first. Full details will be issued tomorrow.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 7, 2021
خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین پہلے مرحلے میں ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔پاکستان کو جلد کوویکس پلیٹ فارم سے فائزر ویکسین بھی مل جائے گی، اس کی اسٹوریج کے لیے 21 جدید ریفریجریٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید43افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار324ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 699ہے،اب تک کورونا کے 5 لاکھ 95ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل



