اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کو سینیٹر کی نشست سے نااہل کروانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو ہم نے ڈسکہ کے فیصلے کے تناظر سے دیکھنا ہے ، ہماری پہلی درخواست یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے حوالے سے ہے ، ہم نے الیکشن کمیشن کےسامنے اعتراضات رکھے ہیں ، الیکشن کمیشن نے تمام ویڈیوز دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا ،ثبوتوں کی بنیاد پر ان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔ فرخ حبیب نے مزید کہاکہ ہم سپریم کورٹ کی آپشن پر بھی غور کررہے ہیں ۔ گیلانی کو چئیرمین سینیٹ کی سیٹ سے دستبردار ہونا پڑے گا ۔ پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا کہنا تھا کہ12 مارچ کو سینیٹ الیکشن ہے جبکہ 22 مارچ کو درخواست پر سماعت رکھی ہے ۔
واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت مکمل کیے جانے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ 3 بجے سنانے کا وقت مقررکیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے کر سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی ہیں ۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago



