واشنگٹن: امریکہ سے تعلق رکھنے والے سینئرکمانڈر نے دنیا کو اشارہ دیا ہے کہ چین اگلے 6 برسوں میں تائیوان پر بڑا حملہ کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے اعلی کمانڈر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ آنے والے 6 برسوں میں چین تائیوان پر بڑا حملہ کر سکتا ہے ، جبکہ چین تائیوان کو اپنا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کئی بار کر چکا ہے۔
امریکی کمانڈر نے متنبہ کیا کہ مجھے خوف ہے کہ چین خطے میں امریکی فوجی طاقت پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے۔ سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ چین کا ہدف گوام ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے اور یہ خدشہ چینی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو سے پیدا ہوتا ہے جس میں ایک جزیرے کے اڈے پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا اور یہ اڈہ گارسیا اور گوام میں امریکی تنصیبات کی طرح تھا۔
ایڈمرل کمانڈر نے قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایجس ایشور اینٹی میزائل بیٹری کے گوام پر انسٹالیشن کی منظوری دی جائے، جو پرواز میں انتہائی طاقتور چینی میزائلوں کو روکنے کے قابل ہیں۔
یاد رہے کہ 1949 میں خودمختار تائیوان کے اعلان کے بعد چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتے ہوئےکئی بار حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 21 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago






