لاہور : وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کچھ لوگ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے۔

جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو یوسف رضا گیلانی کے جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور 12 مارچ کی ہار میں بھی انکا ہا تھ ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کچھ لوگ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے۔
ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، شیخ رشید کا بڑا انکشاف @arifhameed15 @PTIofficial @saeed_qazi @ShkhRasheed @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/aQYpP9FEra
— GNN (@gnnhdofficial) March 10, 2021
شیخ رشید نےانٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عثمان بزدار کیساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن نے پی پیپلزپارٹی کو کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہی رہنے دو۔
ن لیگ بھی عثمان بزدار کے ساتھ ہے، شیخ رشید کا دعویٰ @arifhameed15 @saeed_qazi @ShkhRasheed @pmln_org @MediaCellPPP @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/w1aQTO4p32
— GNN (@gnnhdofficial) March 10, 2021
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاست دان اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں ۔
پاکستان کے تمام سیاستدان طاقتور حلقوں سے رابطوں میں ہیں، شیخ رشید @arifhameed15 @saeed_qazi @ShkhRasheed @PTIofficial @pmln_org @MediaCellPPP #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/spbBEPfXDc
— GNN (@gnnhdofficial) March 10, 2021
شیخ رشید نے پروگرام میں بتایا کہ وزیر اعظم بہت سمجھدار ہیں ،وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں۔وزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔
عمران خان مریم نواز کو باہر جانے نہیں دیں گے، شیخ رشید @ShkhRasheed @arifhameed15 @saeed_qazi @MaryamNSharif @pmln_org @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/XgAtEc40yy
— GNN (@gnnhdofficial) March 10, 2021
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری خریدو فروخت کرتے رہے ، سب سے ذیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور سب آصف زرداری نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔
آصف زرداری پر نرم ہاتھ کیوں رکھا جارہا ہے؟ عارف حمید بھٹی کے سوال پر سنیئے شیخ رشید کا جواب @arifhameed15 @saeed_qazi @ShkhRasheed @MediaCellPPP @pmln_org @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/zvEjdBz4LU
— GNN (@gnnhdofficial) March 10, 2021

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 21 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 21 گھنٹے قبل



