نیویارک: سلامتی کونسل میانمار میں بغاوت کے مذمتی بیان پر اتفاق رائےپیدا کرنے میں پھر ناکام رہی ۔ میانماربھرمیں سیکیورٹی فورسز کےکریک ڈاون کےباوجوداحتجاج جاری ہیں اب تک 60 سے زیادہ مظاہرین ہلاک اور 1900 کو گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میانمار میں بغاوت سےمتعلق مذمتی بیان پر تقسیم ہوگئی، چین،روس،بھارت اورویتنام نےمذمتی بیان کےمسودےپراعتراضات اٹھادیئے،بیان کےمتن کو حتمی شکل دینے کے دوران ، چین ، روس ، ہندوستان اور ویتنام نے برطانوی مسودے میں ترمیم کی تجویز دی،مسودےمیں فوج پر مکمل پابندی لگانے پر زور دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میانمارکےشہرشہر احتجاجی مظاہرےجاری ہیں، فوجی جنتاکی مخالفت میں ہڑتال کرنے والے ریلوے ملازمین کےخلاف چھاپہ مارکارروائی کی گئی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں سیکیورٹی فورسز کو ریلوے عملے کی رہائش کے قریب دیکھاگیا۔
میانمارکی فوج نے میڈیا پر بھی پابندیاں لگادیں۔5میڈیااداروں کے دفاتر پر چھاپے مارے ،صحافیوں کو حراست میں لیااور کوریج پرپابندی لگادی، ادھر سینئر بھارتی عہدیدار کے مطابق ، میانمار کے 100 افراد ، جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں سرحد پار کر کے بھارت کےعلاقےمیزورم میں پناہ لےچکےہیں،پناہ لینےوالےمیانمارکےچار افسران نے بتایاکہ فوج نے ہمیں مظاہرین پر سیدھی گولی مارنے کی ہدایت کی تھی لیکن اپنے ہی لوگوں پر گولی چلانے کی ہمت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری کی صبح جمہوری طور پر منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور آنگ سان سوچی اور ان کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج، پولیس کریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں پولیس کی فائرنگ سے اب تک کئی مظاہریں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعد مظاہرین گرفتار بھی ہیں ۔
اقوام متحدہ میں تعینات میانمار کے سفیر نے جنرل اسمبلی سے فوج کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا تا کہ ملک میں جمہوریت بحال ہوسکے، سفیر کو فوج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے پر فوجی حکومت نے عہدے سے برطرف کر دیا۔
گزشتہ روز بھی میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت پسند سڑکوں پر نکلے۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغ دیے۔ریاست کاچین میں مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی۔جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago






