فیصل آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے کو چور کہنے والے پھر اکٹھے ہوگئے، پیٹ پھاڑنے کے دعوے کرنے والے آج آپس میں گلے مل رہے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں صحت کارڈ کااجراء کردیا ۔ نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈاکٹر یاسمین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرف لے جانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 74 سال میں کئی وزیر اعظم آئیں کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا کہ غریب گھرانے میں کوئی بیماری آجائے تو اس کا علاج کروانا کتنا مشکل ہے ، ریاست نے کبھی صحت کی طرف توجہ نہیں دی۔ چوروں کے ٹولے کا کھانسی کا علاج بھی باہر ہوتا ہے، جن لوگوں نے عوام کے علاج کی ذمے داری اٹھانی تھی وہ علاج کے لیے لندن جا رہے ہیں ، سندھ کے اسپتالوں کا حال دیکھیں کتنا برا ہے، حکومت کا پنجاب میں 400 ارب روپے سے صحت کارڈ کا پروگرام شروع کرنا آسان نہیں تھا، کسی حکومت کے لیے آسان نہیں کہ اتنی رقم ایک پروجیکٹ پر لگائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آبادی کے لحاظ سے نرسز، ڈاکٹر اور اسپتال کم ہیں، لوگ ڈویژنل اسپتال بھاگے آتے ہیں، کیونکہ ان کے علاقے میں عملہ نہیں ہے، عام آدمی ہماری ذمے داری ہے، آپ کو پتہ ہے لوگوں کے حالات کیا ہیں؟ کامیاب اور خوش حال معاشرے میں 2 چیزیں ضروری ہوتی ہیں، پہلی قانون کی بالا دستی ہے، دوسری چیز امر بالمعروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس شہرت اور دولت سب کچھ تھا، مگر میں ان کا مقابلہ کرنے آیا، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، جب تک کوئی ملک اپنے نظریے پر نہیں جاتا کامیاب نہیں ہو سکتا ، جس ملک کا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جائے اس ملک کا کیا مستقبل ہو گا؟ قبضہ گروپوں کو ملک کے نظام کے نیچے لانا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب چیک بک لے کر لوگوں کو خریدنے نکل پڑے، کبھی کسی سیاست دان کو خریدتے تو کبھی کسی کو، یہ جو مرضی کرلیں، ان کو سزائیں ملنی ہیں،0 2سال پہلے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر تحریک انصاف نے پیسہ نہیں نکالنا تھا، جنہوں نے پیٹ پھاڑ کر ایک دوسرے سے پیسہ نکالنا تھا وہ آج ایک دوسرے سے مل رہے ہیں، یہ لوگ 30 سال ملک پر حکومت کرتے رہے، آپ کو پتا ہے لوگوں کے حالات کیا ہیں۔
انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آرہے ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آجاتا ہے، وہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے، برطانیہ میں شکل نہیں دکھا سکتاتھا ۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ ’پاکستان کی اصل جنگ قانون کی بالا دستی ہے ، جب قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو کرپشن ہوتی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قبضہ گروپوں کو ہم نے اس قانون کے نظام کے نیچے لانا ہے جس دن یہ ہوگیا تو سمجھ لیں تبدیلی آگئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہوگی جو جائیداد میں خواتین کے حق کے لیے قانون لائے ہے، ہماری عورتوں کو حق نہیں دیا گیا، اللہ پاک نے خواتین کو بے شمار حقوق دیے ہیں۔
وزیر اعظم نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے کہا کہ ہم نے تمام طبقات کے اسکولوں میں پانچویں جماعت کے لیے یکساں تعلیمی نصاب متعارف کروایا ہے کیونکہ غریبوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے کہ عمران خان کے بچے انگلش میڈیم اسکول میں پڑھ رہے ہیں اور غریب کا بچہ اردو میڈیم یا مدرسے میں پڑھ رہا ہے۔
چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اس کے تحت نئے معاہدے کیے گئے، پنجاب میں بے شمار منصوبوں بنائے جائیں گے اور ساری دنیا دیکھے گی کہ پنجاب صرف اشتہاروں میں نہیں حقیقت میں بھی ترقی کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 9 گھنٹے قبل

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 6 گھنٹے قبل

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 6 گھنٹے قبل
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 9 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل