میانمار کی سابق حکمراں آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما کی دوران حراست ہلاکت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے پیش نظر مظاہرے عروج پر ہیں ، اس دوران بے شمار شہری اور چند سیاسی ارکان پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جا رہے ہیں ۔
گزشتہ رات پولیس نے نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی کے رہنما زا میت لِن کو گرفتار کیا تھا جو دورانِ حراست انتقال کر گئے ہیں۔ سیاسی رہنما زا میت لِن کے گھر والوں کو لاش لے جانے کے لیے مطلع کیا تاہم ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی۔
اس سے قبل نیشنل لیگ کے ایک اور رہنما کھین مونگ لیٹ بھی حراست کے دوران ہلاک ہوگئے تھے اور ان کی ہلاکت کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی۔ نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کی رفتار دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے جب کہ رواں ماہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں مظاہرین کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔
یاد رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور معزول حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل







