اسلام آباد: پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 22 لاکھ 40 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک دن میں ویکسین کی 22 لاکھ 40 ہزار خوراکیں لگانے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، 58 فیصد پاکستانیوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے ۔
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ 4 دنوں میں ویکسین کی روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے اہل 4 میں سے ہر 3 پاکستانیوں نے ویکسین کی کم از کم 1 خوراک لگوائی ہے، 58 فیصد پاکستانی مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔
Another record set with 2.24 million vaccinations in a day. Last 4 days in a row we have vaccinated more than 2 million each day. Every 3 out of 4 pakistani's eligible for vaccination have recieved at least 1 dose. 58% are fully vaccinated. Well done Pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 11, 2022
یاد رہے کہ ملک میں اب تک 11 کروڑ 52 لاکھ 38 ہزار 268 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 639 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل