چند روز قبل مبینہ طور پر جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھوکنے والی خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون ذہنی امراض میں مبتلا ہیں۔


تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر نے کہا کہ اس کی بیوی نے کسی علاج کے عقیدے کے تحت سر میں کیل نہیں ٹھکوائی تھی۔
چند روز قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے سر سے کیل نکال دی گئی تھی، تاہم ہسپتال سے واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی خبر میں الزام لگایا گیا تھا کہ جعلی عامل نے بیٹے کی پیدائش کے لیے خاتون سے سر میں کیل ٹھوکنے کے لیے کہا تھا، تاہم اس کے افغان شوہر احمد صابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ عقیدے کا دعویٰ مسترد کیا ہے۔
خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا کہ اس کی اہلیہ کافی عرصہ سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ماہرنفسیات اس کا علاج بھی کر رہے ہیں۔
احمد صابر نے بیٹے کی خواہش سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اس کی 2 بیویاں اور 11 بچے ہیں جن میں 6 لڑکے شامل ہیں۔
ایک سوال کے جواب پر صابر احمد کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں نے خاندان سے تصدیق کیے بغیر خبر نشر کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کا جعلی عامل یا بیٹے کی خواہش سے کوئی تعلق نہیں ہے ’آپ لوگ یقین نہیں کریں گے لیکن میری بیوی ارواح کے قبضےمیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون اس کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اس کے 2 بیٹوں سمیت 3 بچے ہیں، جبکہ پہلی بیوی کے 8 بچے ہیں جس میں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔
صابر احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی اس کی اہلیہ نے گھر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے سے متعلق تحقیقات کے دوران خاندان سے تفتیش کی گئی ممکنہ طور پر یہ کسی حادثے کا نتیجہ ہے، پولیس نے ماہر نفسیات سے خاتون کا معائنہ کروانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ خاتون نے تفتیشی حکام کو بتایا ہے کہ وہ اپنے حواس کھو بیٹھی تھی ہوش میں آنے پر اس نے دیکھا کہ اس کے سر میں کیل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس خاتون کے شوہر کا فون کالز ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے، اس کا شوہر واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔
یاد رہے چند روز قبل جب خاتون لیڈی ریڈنگ ہسپتال لاہور پہنچی تھیں تو ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا اور ڈاکٹرز نے دیکھا کہ اس کے سر میں کیل ٹھوکی ہوئی ہے تاہم ڈاکٹرز کی علاج کرتے ہوئے کیل نکال دی تھی۔

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- 8 منٹ قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 5 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 3 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل









