اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبرپنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارمحمد اسلم نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ جس پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے دلائل دیئے آپ کو 3 سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔ درخواست گزار شہری نے موقف میں کہا کہ راجہ بشارت نے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا اور غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیکر راجہ بشارت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔ الیکشن کمیشن 2018 کے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے۔ الیکشن کمیشن نے محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل





