پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شرکو پارٹی سے نکال دیا
کراچی :پاکستان تحریک انصاف کا جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا ، پی ٹی آئی ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی-ایس ون جیکب آباد-1 سے اسلم ابڑو اور پی-ایس-18/گھوٹکی-1 سے شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کردیاگیا ۔سندھ سے تعلق رکھنے والی دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ، تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کردیا ۔
تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ تحریک انصاف حکم نامہ کے مطابق سینٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریار شر نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا، واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹا رہے ہیں۔ تحریک انصاف سکیڈ میں کہا گیا ہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار شر کی بنیادی رکنیت ختم کرکے دونوں کو فوری جماعت سے نکالا جائے ، الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دونوں اراکینِ سندھ اسمبلی سے اسمبلی رکنیت بھی واپس لی جائے، ملزمان قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔
اس سے قبل پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو ، شہریار شر نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 9 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago





