Advertisement
پاکستان

ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ، شواہدموجود ہیں : مریم نواز کا دعوٰی

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹرز پر دباؤ ڈالنے کے شواہد کی موجودگی کا دعوی کردیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 12th 2021, 6:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کر کے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ کالز کو ثبوت کے طور پر ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب کل ہوگا ،   چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے ۔  یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کو نامزد کیا  ہے۔

کل ہونے والے سینیٹ انتخابات  میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا  جبکہ  سینٹ سے 52 سینیٹرز آج ریٹائر ہو جائیں گے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

48 نو منتخب ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ (ن) کے 5، جمیعت علما اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2،2    اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔ نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 12 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 16 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 6 hours ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 12 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
Advertisement