اسلام آباد : پی ٹی آئی نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلئے مرزا محمد آفریدی کو نامزدکردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ مرزا آفریدی کو حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مرزا محمد آفریدی کونامزد کیا ہے ۔
Prime Minister Imran khan has nominated Senator Mirza Mohammad Afridi for Deputy Chairman Slot giving representation to Ex FATA PTI member.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 11, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دی۔
واضح رہے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کل شیڈول ہے، جہاں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مد مقابل ہیں۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کو نامزد کیا ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا جبکہ سینٹ سے 52 سینیٹرز آج ریٹائر ہو جائیں گے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ 48 نو منتخب ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ (ن) کے 5، جمیعت علما اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2،2 اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔ نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 16 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 7 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 13 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 13 hours ago





