پشاور : پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن آج سے بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس قیصررشید خان نے سماعت کی ، ڈی جی پی ٹی اے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز آپ لوڈ ہوتی ہے یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جی ان کو نقصان ہوگا۔ ہم نے ٹک ٹاک کے عہدیداروں کو درخواست دیا ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے، غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔ ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں ، ٹک ٹاک کے بارے میں جو رپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس کو بند کیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گزشتہ برس 9 اکتوبر کو فحش مواد کو نہ ہٹائے جانے پر ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کردیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی اے نے ستمبر میں ٹک ٹاک انتظامیہ کو متنازع اور نامناسب مواد کو ہٹانے سے متعلق احکامات جاری کرتی آ رہی تھی اور ایک موقع پر پی ٹی اے نے چند ایپس کو بند بھی کردیا تھا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل








