اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نو منتخب سینیٹرز، سابق سینیٹرز سمیت سنیئر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دینے کے لیے پی ایم ہاؤس تشریف لائے۔وزیراعظم عمران خان نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پہلے ڈھائی سال پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات پیش آئیں، امید ہے سینیٹ میں اکثریت کے بعد ہمارے لیے قانون سازی آسان ہوگی۔ پرانے نظام کی تبدیلی بغیر قانون سازی کے ممکن نہیں، اگلے دو سالوں میں ہماری پوری کوشش عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی۔ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی سمیت مسائل سے آگاہ ہوں، ہم نے معیشیت کو ٹریک پر کھڑا کر دیاہے۔معیشت کا ڈھانچہ ٹھیک نہ ہو تو وقتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا،ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو۔ایک پرانے نظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، اتحادیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ ابھی بھی ہمارے سینیٹرز کے ساتھ رابطے کیے جارہے ہیں، ہم نے نظام کو شفاف بنانا ہے تاکہ کرپشن کی گنجائش نہ ہو، انشاءاللہ ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 16 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 10 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 16 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل





