اسلام آباد: سینیٹ کے 52 سینیٹرز آج رات ریٹائر ہو جائیں گے ، اور پنجاب سے 11,11 اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 12 ، 12 سینٹرز ریٹارئر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات 12 بجے سینیٹ کے 52 سینیٹرز آج رات ریٹائر ہو جائیں گے، سندھ اور پنجاب سے 11,11 اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 12 ، 12 سینٹرز ریٹارئر ہو جائیں گے ۔
مسلم لیگ ن کے سب سے زیادہ 17 سینٹرز ریٹائر ہوں گے ، مسلم لیگ ن کی پنجاب سے 11، اسلام آباد ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 2 ، 2 سینٹرز ریٹائر ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے 7 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے ، سب کا تعلق سندھ سے ہے۔ایم کیو ایم کے سندھ سے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔جمعیت علماء اسلام ف کے 2 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے ، 1 کا تعلق بلوچستان 1 کا خیبر پختوانخوا سے ہے۔پی ٹی آئی کے ریٹائر ہونے والے تمام 7 سینٹرز کا تعلق خیبر پختوانخوا سے ہے۔جماعت اسلامی کا 1، نیشنل پارٹی کے2 ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے 2 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 3، بی این پی مینگل کا 1, عوامی نیشنل پارٹی کا 1 سینیٹر ریٹائر ہو جائے گا۔بلوچستان سے ایک آزاد رکن یوسف بادینی ریٹائر ہو جائیں گے۔فاٹا سے 4 آزاد ارکان اورنگزیب اورکزئی ، مومن آفریدی ، ساجد طوری اور تاج آفریدی ریٹائر ہو جائیں گے۔اسلام آباد سے 2 سینٹرز ، راحیلہ مگسی اور یعقوب ناصر ریٹائر ہو جائیں گے۔
ریٹارڈ ہونے والے سینیٹرز :
مسلم لیگ ن
مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق، پرویز رشید ریٹائر ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے یعقوب خان ناصر اور راحیلہ مگسی ، آغا شاہزیب درانی ، عائشہ رضا فاروق ، چوہدری تنویر ، اسد اشرف ، غوث نیازی ، کلثوم پروین ریٹائر ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صلاح الدین ترمزی ، عبدالقیوم ، مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی ، نجمہ حمید، پروفیسر ساجد میر ، سلیم ضیاء بھی ریٹائر ہو جائیں گے ۔
تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے،سنیٹر شبلی فراز ،لیاقت ترکئی ، محسن عزیز ، نعمان وزیر ، ثمینہ سعید،کینتھ ولیمز اور زیشان خان زادہ ریٹائر ہو جائیں گے ۔
پیپلزپارٹی
پیپلز پارٹی کے رحمان ملک ، فاروق ایچ نائیک ، گیان چند ، اسلام الدین شیخ ، سلیم مانڈوی والا ، سسی پلیجو اور شیری رحمان ریٹائر ہو جائیں گے۔
ایم کیو ایم
ایم کیو ایم کے عتیق شیخ ، خوشبخت شجاعت ، محمد علی ایف اور نگہت مرزا ریٹائر ہو جائیں گے۔
جمیعت علماء ف
جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عطا الرحمان ، مولانا غفور حیدری ریٹائر ہو جائیں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی
بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو ، سرفراز بگٹی ، منظور کاکڑ ریٹائر ہو جائیں گے۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی
پی کے میپ کی عثمان خان کاکڑ ، گل بشری ریٹائر ہو جائیں گے۔
بی این پی مینگل
بی این پی مینگل کے جہانزیب جمال دینی ریٹائر ہو جائیں گے ۔
نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے میر کبیر ، اشوک کمار ریٹائر ہو جائیں گے۔
فاٹا
فاٹا سے اورنگزیب اورکزئی ، مومن آفریدی ، سجاد طوری اور تاج آفریدی ریٹائر ہو جائیں گے۔
اے این پی
اے این پی کی ستارہ ایاز ریٹائر ہو جائیں گ۔
جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے سراج االحق ریٹائر ہو جائیں گے۔
25 ویں آئینی ترمیم کے بعد سینٹ کے کل ارکان کی تعداد 104 سے کم ہوکر 100 رہ جائے گی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل




