ڈنمارک :آسٹرازینیکا ویکسین کی خوراک لگوانے کے بعد شہریوں میں بلڈ کلوٹس کی شکایات موصول ہونے لگی ،یورپی ملک ڈنمارک میں آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا گیا۔ ڈینِش وزارت صحت نے احتیاطی عمل کے طو ر پر ویکسین کا استعمال روکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں آسٹرازینیکا ویکسین کی خوراک لگوانے کے بعد شہریوں میں بلڈ کلوٹس کی شکایات سامنے آئی ہیں جس کے بعد ڈینِش وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی عمل کے طو ر پر ویکسین کا استعمال روکا گیا ہے۔ ڈینِش حکامِ صحت نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ویکسین اور بلڈ کلوٹس کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ مہلک وائرس کورونا کیخلاف 6 سے زائد ویکسین آچکی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن کا آغاز بھی ہوگیا ہے تاہم بے حد ضروری ہے کہ ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی جائیں۔
وبائی امراض کے عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی نے گزشتہ دنوں خبردار کیا تھا کہ ہر ویکسین کی طرح کورونا ویکسین کے بھی کچھ معمولی مضر اثرات ہوسکتے ہیں جنہیں نظر انداز کردینا چاہئے ۔عام مضر اثرات دو سے تین روز میں خود ختم ہوجاتے ہیں۔ ان میں جوڑوں میں درد، پٹھوں میں کھینچاﺅ، سر درد، تھکاوٹ اور بخار شامل ہیں تاہم ایک علامت ایسی بھی ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ڈاکٹرفاؤچی کے مطابق وہ خطرناک مضر اثر یا علامت جلد پر خارش یا سوزش ہے کیونکہ یہ علامت عمومی طور پر کسی بھی ویکسین کے لگنے کے بعد ظاہر نہیں ہوتیں۔
ماہر وبائی امراض فاﺅچی کا کہنا ہے کہ جلد پر ان علامات کا مطلب ویکسین میں شامل اجزا سے الرجی ہونا ہوسکتا ہے جو کہ ایک طبی ایمرجنسی ہے اور فوری طور پر متاثر ہونے والے کو اسپتال لے جانا چاہئے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 hours ago








