گزشتہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کو ووٹ کیوں دیا ، بلاول بھٹو کا انکشاف
اسلام آباد: سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے دوران بلاول بھٹو نے بتایا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کو ووٹ کیوں دیا تھا۔

سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ سینیٹر اسلام الدین شیخ کی رہائش گاہ پر ہونے والے عشائیے میں اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے شرکت کی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پینل سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواران سید یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، فیصل کریم کنڈی، عبدالقادر پٹیل، سعد رفیق، لطیف کھوسہ، امجد آفریدی، نعمان شیخ اور ارسلان شیخ بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کل سینیٹ میں کٹھ پتلی سرکار کا مقابلہ کرے گی، الیکشن سے قبل ہی یہ طے ہوچکا ہے کہ کسی صورت میں سینیٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ہوگا، ملک کا مفاد اسی میں ہے کہ سیاست دانوں کو ان کا مثبت کردار ادا کرنے دیا جائے، اگر سینیٹ میں پی ڈی ایم پینل منتخب ہوا تو یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری مخالف سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کا بھی خیال رکھیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صادق سنجرانی کی مبینہ طور پر ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے، کسی کو یہ علم نہیں کہ ہم نے صادق سنجرانی کو سینیٹ چیئرمین کے لئے کیوں ووٹ دیا تھا، اس وقت ہمارے پنجاب کے بعض ساتھیوں کا خیال تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر سیاست نہیں ہوسکتی، اس وقت آزاد سینیٹر صادق سنجرانی مجھ سے ملنے گھر آئے اور کہا کہ انہیں چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے میں ان کی مدد کی جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے مجھ سے کہا کہ وہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے، صادق سنجرانی پی پی پی میں شمولیت کے لئے میرے سامنے قرآن پر حلف تک اٹھانے کو تیار تھے، میں نے انہیں قرآن پر حلف اٹھانے سے منع کیا اور کہا کہ آپ کی بات پر اعتبار ہے، جس بنیاد پر سینیٹ میں حمایت لی، صادق سنجرانی نے اپنے اس وعدے کی پاسداری نہیں کی، حکومتی ترجمان مسلسل صادق سنجرانی کو ریاست کا امیدوار قرار دے کر اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل





