اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ، جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین کی زیر صدارت ایوان بالا کے اجلاس جاری ہے ،حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری اور مرزا آفریدی میدان میں ہیں ۔ پریزائڈنگ افسرمظفر حسین شاہ نے ووٹنگ کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارکان شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرلیں، شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کردیا ہے، ارکان پولنگ بوتھ میں جاکرتسلی کرسکتے ہیں، ہر 25ووٹ کے بعد اسٹیمپ کوبدل دیاجائےگا،پولنگ بوتھ میں کیمرہ،موبائل فون لے جانا منع ہے، پولنگ شام 5 بجے بند کردی جائےگی۔سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
اس سےقبل آج صبح سینیٹ کا اجلاس 10 بجے شروع ہوا ، جس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیا۔ بعدازاں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی جبکہ پی ڈی ایم امیدواروں یوسف گیلانی اور عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔ پریزائیڈنگ افسر نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔اجلاس میں نماز جمعہ کا وقفہ کیا گیا ۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل






