Advertisement
پاکستان

سینیٹ الیکشن کا بڑا معرکہ، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کا بڑا مقابلہ، حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے میدان مار لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 13th 2021, 9:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حکومت کے نامزدامیدوار صادق سنجرانی  نے 48 ووٹ حاصل کر کے سینیٹ چیئرمین کا تاج اپنے نام کر لیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔8  ووٹرز  نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے ووٹ مسترد ہوئے۔

قبل ازیں پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے تھے۔ پریزائڈنگ افسرمظفر حسین شاہ کی جانب سے  ووٹنگ کا آغاز کیا تھا جبکہ ارکان کو شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔

سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا تھے۔

یاد رہے آج صبح سینیٹ کا اجلاس 10 بجے شروع ہوا ، جس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیاتھا ۔ بعدازاں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی جبکہ پی ڈی ایم امیدواروں یوسف گیلانی اور عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کرلیے گئےتھے۔ پریزائیڈنگ افسر نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیےاور جمعہ کی نماز کے بعد پولنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا ۔

سینیٹ کے 100 ممبرز میں سے ایوان میں98 سینیٹرز شریک ہوئے، سابق وزیر خزانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سینیٹ کا حلف نہ اٹھانے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے جب کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 گھنٹے قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement