صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ حلف اٹھالیا، ڈپٹی چیئرمین کیلئے پولنگ جاری
اسلام اباد: چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حکومت کی جانب سے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے نامزدامیدوار صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کر کے سینیٹ چیئرمین کا تاج اپنے نام کر لیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔8 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے ووٹ مسترد ہوئے۔
صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے کےبعد عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے انتخابی عمل شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کی جانب عبدالغفور حیدری کے درمیان مقابلہ ہے۔
قبل ازیں پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے تھے۔ پریزائڈنگ افسرمظفر حسین شاہ کی جانب سے ووٹنگ کا آغاز کیا تھا جبکہ ارکان کو شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔
سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا تھے۔
یاد رہے آج صبح سینیٹ کا اجلاس 10 بجے شروع ہوا ، جس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیاتھا ۔ بعدازاں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی جبکہ پی ڈی ایم امیدواروں یوسف گیلانی اور عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کرلیے گئےتھے۔ پریزائیڈنگ افسر نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیےاور جمعہ کی نماز کے بعد پولنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا ۔
سینیٹ کے 100 ممبرز میں سے ایوان میں98 سینیٹرز شریک ہوئے، سابق وزیر خزانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سینیٹ کا حلف نہ اٹھانے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے جب کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 2 دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 19 گھنٹے قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 4 دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 2 دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 2 دن قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 11 گھنٹے قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 4 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 4 دن قبل





