Advertisement
پاکستان

سینیٹ الیکشن کا بڑا مقابلہ، مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کا بڑا معرکہ ، حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار مرزا محمد آفریدی نے میدان مار لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 13th 2021, 11:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حکومت کے نامزدامیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا تاج اپنے نام کر لیا جبکہ صادق سنجرانی  نے چیئرمین سینیٹ کے لیے48 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹ لی۔پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد امیدوار عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملیں ہیں۔

حکومت کے نامزدامیدوار صادق سنجرانی  نے 48 ووٹ حاصل کر کے سینیٹ چیئرمین کی سیٹ سنبھالنے میں کامیاب رہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔8  ووٹرز  نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے ووٹ مسترد ہوئے۔

قبل ازیں پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے تھے۔ پریزائڈنگ افسرمظفر حسین شاہ کی جانب سے  ووٹنگ کا آغاز کیا تھا جبکہ ارکان کو شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔

سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا تھے۔

یاد رہے آج صبح سینیٹ کا اجلاس 10 بجے شروع ہوا ، جس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیاتھا ۔ بعدازاں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی جبکہ پی ڈی ایم امیدواروں یوسف گیلانی اور عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کرلیے گئےتھے۔ پریزائیڈنگ افسر نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیےاور جمعہ کی نماز کے بعد پولنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا ۔

سینیٹ کے 100 ممبرز میں سے ایوان میں 99 سینیٹرز شریک ہوئے، سابق وزیر خزانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سینیٹ کا حلف نہ اٹھانے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے جب کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 3 hours ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 4 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 3 hours ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 5 hours ago
Advertisement