جی این این سوشل

جرم

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اخترحسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے زیر قبضہ اسلحہ، بارود اور دیگر آلات بھی برآمد کرلیے گئے، جس میں سب مشین گنز، دستی بم، مائنز اور گولیاں سمیت دیگر مواد شامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی افراد نے کارروائی کو سراہا اور علاقے سے انتہاپسندی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کولاچی میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق قریبی گاؤں سے تھا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

تفریح

بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کنگ  خان نے زندگی  کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

گزشتہ شب 12 بجتے ہی  انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے چاہنے والے  بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ "منت" کے باہر جمع ہو گئے، مداحوں  نے رات 12 بجتے ہی سُپر اسٹار کو آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی،اس موقع پر کئی مداح کنگ خان کا آئیکونک پوز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے  شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں  کو مایوس نہں کیا اور ان کی محبت کا جواب گھر کی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کراور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔

واضح رہے کہ تین دہائیاں قبل فلمی  سفرشروع  کرنے والے بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار کا فلمی کیریر اب تک جا ری ہے۔انہوں نے اپنے کیریر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دیوداس،بادشاہ،کرن ارجن، ہم دل دے چکے صںم،ڈٓان،کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شاہ رخ خان کی رواں برس 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔

’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، اور جلسے کی بجائے ٹینٹ ولیج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ویلج آباد کرنے کے لیے صوابی ریسٹ ہاؤس میں ہزاروں ٹینٹ لگائےجائیں گے۔ ٹینٹ ویلج میں خیبرپختونخوا بھر سےلاکھوں پی ٹی آئی کارکن آئیں گے، علاوہ ازیں پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم کا کہنا ہے  کہ  پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ کیا جا رہا ہے اور اب صوابی میں ٹینٹ ویلج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کےباعث ٹینٹ ویلج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 فراد  ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 فراد  ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری  بعد امدادی کارکنوں نے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اورکٹرز کی مدد سے  سریا کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو باہرنکالا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ریلوے حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر نو کا کام موسم گرما میں مکمل کیا گیا تھا  تاہم گرنے والا حصے کی مرمت نہیں کی گئی تھی۔ حادثے کے وقت ریلوے اسٹیشن پر بنے بیچز پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll