تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2735 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
پاکستان
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے پشاور پہنچ گئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں۔
پشاور میں بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ ہاوس کی انیکسی میں کچھ وقت کے لیے رہائش پزیر ہونگی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے ۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے،ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ضمانت منظوری کا فیصلہ غیرقانونی اور ریکارڈ کے برخلاف ہے،اور ضمانت بعد ازگرفتاری کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا، ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔
ایف آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی جس میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اس بات کو مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔
درخواست میں کہا گیا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
جرم
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ کے اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد