پاکستان
مجھے نشانہ بنا کر بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی : شہباز شریف
لاہور : صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 56 کمپنیوں کے معاملے میں خاص طور پر مجھے نشانہ بنا کر قوم کے سامنے رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر آج کی کارروائی میں احتساب عدالت نے نیب کے چار گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر تے ہوئے کارروائی 4 مارچ تک ملتوی کردی ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اکتوبر 2018 ء میں نیب نے اپنے عقوبت خانے میں بلوایا تھا، اس سے پہلے بھی میں نے کئی بار سوالوں کے جواب دیئے ہیں ۔ عدالت نے تمام گرفتار ملزموں کو باعزت بری کیا، مجھے نشانہ بنا کر بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ، صاف پانی میں بلوایا اور آشیانہ میں گرفتار کیا۔کہا گیا کہ صاف پانی میں اربوں کھربوں کا غبن کیا گیا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی کمپنی میں خورد برد کے الزام لگائے گئے، میں ان کے سوالنامے کے جواب دیتا رہا تھا، انہوں نے انجینئر راجہ صاحب کو گرفتار کیا وہ کئی ماہ جیل میں رہے۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ نیب حکام الزام لگاتے تھے کہ آپ میٹنگ کیسے چیئر کرسکتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے میٹنگ چیئر کرنے کا حق نہیں تھا، یہ پنجاب حکومت کی کمپنیاں تھیں میں ان کی میٹنگز چیئر کرسکتا تھا، بطور وزیراعلی پنجاب کے مختلف محکموں کو چئیر کرتا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں اپنا خون اور پسینہ دیا ہے، اگر میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر تختہ دار پر لٹکا دینا، عمران نیازی دن رات الزامات لگاتے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دن رات ادویات، چینی، آٹا اور ایل این جی میں کرپشن ہو رہی ہے، وقت آئے گا قوم ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔
منی لانڈرنگ ریفرنس
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی اے نے 2021ء میں منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔ نیب ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔ ٹرمپ نے بعد میں کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔
BREAKING: Donald Trump gets picked up in Green Bay, Wisconsin by a garbage truck, just one day after Joe Biden called Trump supporters "garbage." pic.twitter.com/jqjiX6a43V
— Collin Rugg (@CollinRugg) October 30, 2024
سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید کہنا تھا کہ ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔
پاکستان
دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر
ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے
صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔
صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔
دنیا
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کواتین کا مخافظ قرار دے دیا
میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔
وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے، انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔
انہوں نے مجمے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے، کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی