پاکستان
گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی
گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، مرکزی تقریب یادگار شہداء چنارباغ میں ہوگی، آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔
یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی، گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔
ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔
گلگت بلتستان کی آزادی کی یاد میں ایک خوبصورت قومی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔
مقامی فنکاروں ذیشان حمزہ اور ہاشمی کی طرف سے پیش کیے جانے والے ترانے میں نہ صرف گلگت بلتستان کے دلکش مناظر کی نمائش کی گئی بلکہ یہاں کے لوگوں کی بہادری، ثقافت اور روایات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اپنی طاقتور دھنوں کے ذریعے، ترانہ جبر کے خلاف خطے کی جدوجہد کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے، کیونکہ مقامی آبادی نے پاکستان کے ساتھ اتحاد کے لیے بغاوت کا جھنڈا بلند کیا تھا۔
موسم
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے
آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253، جوہر ٹاؤن 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 29 تک جا پہنچا ہے۔
شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان
دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر
ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے
صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔
صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔
پاکستان
جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر 'بلینکٹ پابندی' آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
جرم ایک گھنٹہ پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی